• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،مکان کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کچے مکان کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ نواحی علاقے اوڑک کے قریب پیش آیا جہاں ایک کچے مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں میں 6سالہ زبور، 8 سالہ نازیہ اور 12 سالہ صبرابہ شامل ہیں۔

واقعے کے بعد بچوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین