• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائر فائٹرز نے ڈانس کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیوز بنا ڈالیں


آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو قابوکرنے کیلئے فائر فائٹرز نا صرف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ کئی نے جان کی بازی بھی لگا دی ہے۔

لیکن مشکل حالات میں بھی با ہمت فائرفائٹرز نے حوصلے بلند رکھے ہوئے ہیں اورساتھ ہی خوش رہنے کیلئے تفریح بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

ایسے ہی فائرفائٹرز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں آسٹریلوی فائر فائٹرز ڈانس کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال دسمبر میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث اب تک جنگلات میں رہنے والے ایک ارب سے زائد جانور ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ آگ اور دھوئیں کے باعث کئی اموات ہو چکی ہیں اور لاکھوں ایکڑ اراضی جل کر خاک ہوچکی ہے۔

آسٹریلیا میں 500 سے زائد فائر فائٹرز مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم گرم موسم کے باعث آگ مزید پھیلتی جارہی ہے۔

جنگلات میں لگی آگ کے باعث مختلف شہروں میں فضا بھی آلودہ ہوگئی ہے جس کے باعث لوگ بھی گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

تازہ ترین