• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرحوم ایم پی اے مردان شاہ کے بیٹے کا متکبرانہ انداز

مرحوم ایم پی اے مردان شاہ کے بیٹے کا متکبرانہ انداز


عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کے مرحوم ایم پی اے مردان شاہ کے بیٹے امیر علی شاہ نے تعزیت کے لیے آنے والے شخص کو دونوں ہاتھ نہ ملانے پر تنبیہ کی۔

تعزیت کیلئے آئے مہمان نے ایک ہاتھ ملایا تو امیر علی شاہ برہم ہوگئے۔

امیر علی شاہ نے آنے والے شخص کو متکبرانہ انداز میں مخاطب کرتےہوئے کہا کہ تمھیں پتا ہے مجھ میں خون کس کا ہے۔

امیر علی شاہ نے کہا کہ یہ اصول نہیں ہے ، اتنا غرور نہ کرو، تمھیں پتا ہونا چاہیے کہ کس طر ح ملتے ہیں ۔

امیر علی شاہ کے غصے کو دیکھ کر آئے ہوئے مہمان نے گھبرا کر پیروں کو ہاتھ لگانے کی کوشش کی۔

مرحوم مردان شاہ کے بیٹے امیر علی شاہ ضلع کونسل عمرکوٹ کے رکن بھی ہیں۔

تازہ ترین