• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ہاکی کے فروغ کیلئے فیڈریشن سے تعاون کریگی،صدر مملکت

کراچی (نصراقبال/ اسٹاف رپورٹر) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت قومی کھیل ہاکی کو ترقی اور فروغ دینے کے لئے ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی، انہوں نے یہ یقین دہانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر (ر) خالد کھوکھر کو کرائی جنہوں نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ پی ایچ ایف کے صدر نے عارف علوی کو رواں سال ہونے والی پاکستان سپر ہاکی لیگ کی تیاری کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جارہا ہے۔ خالد کھوکھر نے انہیں کھیل کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور کہا کہ ملازمتوں کی عدم فراہمی کے باعث نئے کھلاڑی سامنے نہیں آرہے ۔
تازہ ترین