• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت وینٹی لیٹر پر،تبدیلی جنون قبر کے سکون پر ختم ہوگیا، سراج الحق

لاہور ( نمائندہ خصوصی ،نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے، جونہی وینٹی لیٹر ہٹایا گیا دم توڑ جائے گی۔ تبدیلی کا جنون قبر کے سکون پر ختم ہوگیا ہے۔مود ی گیدڑ بھبکیاں نہ دے ۔ ہم محمود غزنوی اور احمد شاہ ابدالی کے وارث ہیں ، مودی کے تکبر کا سومنات گرانے میں دیر نہیں کرینگے۔ حکومت کی نیلامی نیلامی کی صدائیں دراصل ناکامی کا اعتراف ہے جو حکومت ایک ہوٹل اور کنونشن سنٹر نہیں چلا سکتی ، ملک اس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو حوریں اور عوام کو دن میں تارے نظر آرہے ہیں ۔ اب حکومت نے قومی اداروں کو بیچنا شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین