ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں آٹے اور چینی کا کوئی بحران نہیں ،آٹا اور چینی مقررہ نرخوں پر مارکیٹ میں وافر مقدار میں دستیاب ہے، اس بارے میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید اور اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالاغلام سرور نے سٹاک رپورٹ پیش کر دی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملتان کی 13 فلور ملز کو7 ہزار 395 بوری گندم کا کوٹہ فراہم کیا گیا،شہر کے 112سیلز پوائنٹس پر7684تھیلے آٹا فراہم کیا گیااورآٹا کے 7560 تھیلے فروخت ہوئے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ غلہ منڈی اور ہول سیلرز کے سٹاک میں 9 ہزار 8سو 54 بوری چینی موجود ہے، 100 کلوگرام چینی کی بوری کا ایکس مل ریٹ 7550 روپے ہے، چینی کا ہول سیل ریٹ 7650 روپے فی بوری ہے جبکہ جلالپورپیروالا میں4 ہزار 937 بوری چینی سٹاک میں موجود ہے۔