• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پانی کا گلاس

ایک قنوطی، ایک رجائیت پسند اور ایک انجینئر ہوٹل میں ایک ساتھ گئے۔ بیرے نے آدھا گلاس پانی کا لا کر میز پر رکھ دیا اور آرڈر کا انتظار کرنے لگا۔

قنوطی بولا "اوہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ تو آدھا خالی ہے"

رجائیت پسند نے کہا "نہیں بھئی۔ ۔ ۔ ۔ یہ آدھا بھرا ہوا ہے" اور انجینئر کی طرف تائیدی نظر سے دیکھا۔

انجینر بولا "تم دونوں کا نقطہء نظر باطل ہے۔ ۔ ۔ ۔ دراصل پانی پورا ہے لیکن گلاس اس سے دگنا بڑا ہے جتنا اسے ہونا چاہئے۔

قسمت

ایک مینڈک پیش گوئی کرنے والے عامل کے پاس گیا اور پوچھا

"آپ میرے مستقبل کے بارے میں کیا بتا سکتے ہیں"؟

عامل نے جواب دیا

"بہت جلد تم ایک خوبصورت لڑکی سے ملو گے جو تمہارے بارے میں سب کچھ جاننا چاہےگی"۔

"بہت خوب ۔ ۔ ۔ ۔" مینڈک خوشی سے اچھلتے ہوئے بولا "لیکن میں اس سے کب تک مل سکوں گا"؟

عامل نے جواب دیا

" اگلے ہفتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بیا لوجی کالج کی سائنسی تجربہ گاہ میں"

ریاضی کی مہارت

ایک ریاضی دان، ایک ماہر علم الابدان اور ایک ماہر طبیعات ایک ساتھ ایک ہوٹل میں بیٹھے تھے۔ ہوٹل کی ایک کھڑکی گلی کی طرف تھی جہا ں سے لوگوں کی آمد و رفت دکھائی دیتی تھی۔

تینوں بیٹھے لوگوں کو آتے جاتے دیکھ رہے تھے اور چپ چاپ مشاہدہ کر رہے تھے۔

انہوں نے دیکھا کہ دو آدمی ایک مکان میں داخل ہوئے ہیں۔ کچھ وقت گزر گیا۔

تھوڑی دیر بعد انہوں نے دیکھا کہ اسی مکان سے تین آدمی باہر نکلے ہیں۔ تینوں ماہرین حیران ہو گئے۔ کچھ دیر تک ایک دوسرے کو دیکھتے رہے پھر

ماہر طبیعات بولا "پیمائش درست نہیں ہے"۔

ماہر علم الابدان نے نتیجہ نکالا"وہ دو سے تین بن گئے ہیں"۔

ریاضی دان نے دونوں کو جھٹلایا "اب اگر قطعی طور پر صرف ایک آدمی مکان میں واپس چلا جائے تو مکان پھر خالی ہو جائے گا"۔

تازہ ترین