• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عقیل خان، حذیفہ عبدالرحمن، مزمل مرتضی اور محمد عابد نے فیڈرل ٹینس کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہفتے کو ہونے والے سیمی فائنلز میں عقیل خان کا مقابلہ حذیفہ عبدالرحمن سے اور مزمل مرتضی کا مقابلہ محمد عابد سے ہو گا۔ پی ٹی ایف ٹینس دلاور عباس کمپلکس میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں عقیل خان نے برکت کو، مزمل مرتضی نے ہیرا عاشق کو، محمد عابد نے شہزاد خان اور حذیفہ عبدالرحمن نے مدثر مرتضی ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
تازہ ترین