اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے اور موجودہ دورہ حکومت میں ریلوے خسارہ ختم ہونا ممکن نہیں۔شیخ رشید نے تیز گام حادثے سے متعلق رپورٹ بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔