ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن شعیب عادل نے کہاہے کہ ریلوے نظام کے لئے مرتب کردہ قواعدوضوابط پرعملدرآمدمیں غفلت اورلاپرواہی ہی حادثہ کی وجہ بنتی ہے ٹرین آپریشن کےلئے انتہائی مکمل اورجاندارقواعدوضوابط موجود ہیں، یہ بات انہوں نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ شیرشاہ - بھکرریلوے سیکشن کے معائنے کے موقع پرافسروں اورسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کی، ڈی ایس نے چناب ویسٹ بنک ، مظفرگڑھ، تھرمل پاور ،بدھ،لال پیر، محمود کوٹ،گرمانی،کوٹ ادو اسٹیشن کی انسپکشن کی ، سٹیشن ماسٹرز سے سوالات اور سٹیشن پر موجود ویٹنگ رومز کا معائنہ کیا بکنگ آفس میں ٹکٹوں کا کرایہ چیک کیا ،جبکہ بکنگ آفس میں موجود سٹاف سے سوالات بھی کئے،انہوں نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے عامر سہیل ایس ایم آر کواور پی ڈبلیو آئی کوٹ ادو مختار احمد کو ایک ہزارروپے فی کس نقدانعام دیااسی طرحاچھی کارکردگی پر محمد اقبال رننگ روم کک ، محمد بلال ویٹنگ روم بیرا ،غلام یسیٰن ٹرین ایگزمینر، محمد شریف لوکو فورمین ،اور شاہد ایس ای ایس کو ایک ہزارروپے فی کس نقدانعام دئیے۔