• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ ، بھتہ مانگنے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائی کورٹ نے پشاور کے تاجر سے مبینہ طور پر بھتہ مانگنے میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ملزم کو جیل میں بند رکھنے کا حکم دے دیا پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے ملزم کی ضمانت درخواست کی سماعت کی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ امپورٹ ایکسپورٹ کے تاجر محمد دائود نے اپنے ڈرائیور انعام اللہ کیخلاف ایف آئی آردرج کرائی تھی تاجر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 26لاکھ روپے کا بھتہ منشی کے توسط سے بھی لیا گیا پھر افغانستان کے نمبر سے وٹس ایپ پر 50لاکھ روپے مزید بھتے کا مطالبہ کیا گیاتھا،تاجر کو بتایا گیا کہ اگر پیسے نہیں دیتے تو کفن کا بندوبست کرو ،دوران سماعت جسٹس قیصر رشید نے تاجروکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے چھبیس لاکھ روپے کی بھتے کےحوالے سے ایف آئی آر میں ذکر کیو ں نہیں کیا؟ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید سکندرحیات نے بتایا کہ ان حالات میں لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ معاملات سیٹل ہوں لوگوں کو اپنے خاندان اور بچوں کا ڈر ہوتا ہے ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سم اسکے موکل کے نام نہیں مزید انکوائری کی جائے جس کو ملزم بنایا گیا ہے اس کا کوئی کریمنل ریکارڈ بھی نہیں اوروہ 43دن سے جیل میں ہے فاضل جج نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے اسے جیل میں بند رکھنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین