• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کامقدمہ،تفصیلی فیصلہ جاری

Sc Detail Verdict On Musharraf Ecl Case
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےمعاملے پر حکومت نے ٹھوس مؤقف پیش نہیں کیا۔

13 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے تحریر کیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل حکومت سے کوئی ہدایات لے کر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، پرویز مشرف کے خلاف مختلف عدالتوں میں فوجداری مقدمات زیر سماعت ہیں، اس کے باوجود وفاقی حکومت اور خصوصی عدالت نے واضح مؤقف اختیار نہیں کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق تھا، ٹھوس شواہد پر ہی کسی کا نام ای سی ایل سے نکالا جاسکتا ہے۔ فیصلے کے ساتھ جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد عبوری فیصلہ مؤثر نہیں رہتا۔
تازہ ترین