ماہرین کاموں کو آسانی سے اور جلدی کرنے کے لیے متعدد طر ح کے روبوٹس تیار کرنے میں سر گرداںہیں۔ حال ہی میں Jodone نامی کمپنی نے کچرا چھانٹنے کے لیے ایک دل چسپ طر یقہ اختیار کیا ہے ۔کمپنی نے کچرےکو چھانٹنے کے لیے انسانی مزدوروں کی مدد لی ہے لیکن اس کچرے کو اُٹھاکرویسٹ باکسز میں ڈالنے کی ذمہ داری روبوٹ کی ہے۔ کچرے کو چھانٹنے کے لیے کمپنی نے ایک ویڈیو گیم طرز کا سافٹ وئیر تیار کیا ہے ۔اس سافٹ وئیر کا مائیٹر ٹچ اسکرین کاحامل ہو تا ہےاور مزدور ٹچ اسکرین کی مدد سے کچرے کی نشان دہی کرتا ہے اور روبوٹ اس کچرے کو متعلقہ ڈسٹ بن میں پھینک دیتا ہے ،تا کہ بعد میں اسے تلف کیاجاسکے ۔
کمپنی نے اس پروجیکٹ کانامDouglas waste to energy facility رکھا ہے ۔ کمپنی کے مطابق انہوں نے اپنے تیار کردہ سافٹ وئیر اور روبوٹ کی مدد سے کچرے کی درجہ بندی کی مد میں 24 ملین ڈالرز کا اضافی ریونیو جمع کیا ہے۔
پارکر کا کہنا ہےکہ لیبارٹری تجربات کےدوران روبوٹ کی جانب سے Pick rate اڑھائی ہزار فی گھنٹہ تھا اور یہ انسان کے کام سے تین گنا زیادہ ہے اور روبوٹ نے یہ کام پچانوے فی صددرستی سے کیا۔ ان تجربات کی کامیابی کے بعد پائلٹ پراجیکٹ اور سافٹ وئیر کو باقاعدہ استعمال کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق کچرے کے لیے یہ ٹیکنالوجی نہایت اہم ہے اور اس میں کافی مدد گار بھی ثابت ہوسکتی ہے۔