• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ جاری رہی تو تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے: قطری وزیرِ توانائی

قطری وزیرِ توانائی  سعد شريد تالكعبی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
قطری وزیرِ توانائی  سعد شريد تالكعبی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

 مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر قطر کی جانب سے تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے وزیرِ توانائی سعد شريد تالكعبی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک چند ہفتوں میں توانائی کی پیداوار روک سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

قطر کے وزیرِ توانائی نے کہا ہے کہ جنگ خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات روک دے گی اور کشیدگی بڑھی تو چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید