• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل غیر مناسب ہے، اسد قیصر

ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل غیر مناسب ہے، اسد قیصر


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کو غیر مناسب قرار دے دیا ہے۔

ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک ابھی معاشی بحران سے پوری طرح نہیں نکلا، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے وقت مناسب نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں وقت لگے گا، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کفایت شعاری پر عمل پیرا ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ موجودہ وقت تنخواہوں میں اضافے سے ملکی خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ تب کیا جائے جب ملکی خزانہ اس بوجھ کو برداشت کرسکے۔

تازہ ترین