• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ اور ریڈ بال کیلئے الگ الگ پول بنائیں،عاقب جاوید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید نے قومی سلیکٹرز کو تجویز دی ہے کہ وہ وائٹ بال اور ریڈ بال کے لئے کھلاڑیوں کے الگ الگ پول بنائیں۔ سرفراز احمدکو تین فارمیٹ کی کپتانی دیکر پریشر میں ڈال دیا گیا ۔ پھر سرفراز کو اچانک تینوں فارمیٹ کی ٹیم سےڈراپ کردیا گیا۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ سلیکٹرز بتائیں کہ کاشف بھٹی کس فارمیٹ کے بولر ہیں۔ انہیں کیوں نہیں کھلایا گیا۔ سینٹرل کنٹریکٹ کسی کو دیا جاتا ہے ٹیم میں کوئی اورکھیلتا ہے۔ سرفراز احمد کے معاملے میں بھی یہ ہی کیا گیا ۔ ہر فارمیٹ کے 20بیس کھلاڑیوں کو فوکس کرنا پڑے گا ۔ جو بھی کوچ آتا ہے اس کا اپنا نظریہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایشیاء کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کے پاس چلی جاتی ہے تو کوئی ایشو نہیں ہونا چاہیے ۔ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا روٹ میپ بتائے۔
تازہ ترین