ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین نے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ملک سجاد ڈوگر کے عشایئےکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ایک عظیم مشن ہے،یہ مشن عوام کو انکے حقوق دلانے کا مشن ہے اسی لئے یہ خدمت خلق کا مشن بھی ہے مگر فقط مطالبے کرنے سے صوبہ حاصل نہیں کیا جاسکتا،علیحدہ صوبے کا حق، مانگنے سے نہیں بلکہ چھیننے سے ملے گا۔ عشائیے میں سپریم کونسل کے رکن اورمرکزی قائدین چوہدری شہزاد فیصل ارائیں،رکن الدین ملتانی،سردار شاہ محمد خان ناصراورراؤ عارف رضوی نے شرکت کی،راؤ عبدالقیوم شاہین نے کہا کہ تحریک صوبہ ملتان مختلف ونگز کی تشکیل کے زریعے مختلف طبقہ ہائے زندگی تک اپنا پیغام پہنچانے کی سعی کررہی ہے مگر تحریک کے کارکنان کو ہر طبقہ فکر تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے دن رات ایک کرنا ہوگا،صاحب اقتدار اشرافیہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ یہ صوبہ علیحدہ تشخص کے ساتھ قائم ہوں کیونکہ انکے مفادات کہیں اور وابستہ ہیں،ان سے ساری امیدیں دم توڑ چکی ہیں اب عوام کو اپنے حق کیلئے خود اٹھنا ہوگا، تحریک صوبہ ملتان پوری یکسوئی کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے اوروہ وقت جلد آئے گا جب ہم اپنے عظیم مقصد میں کامیابی حاصل کریں گے اور عوام کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ ملتان کا تحفہ دیں گے۔