پشاور ( نیو زڈیسک )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئےجاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایا جات کی مد میںگھریلوصارفین سے 2.964ملین روپے ،کمرشل صارفین سے 0.163ملین روپے، انڈسٹریل صارفین سے 0.02ملین روپے ،منقطع شدہ صارفین سے 0.091ملین روپے ،بجلی چوری پرجرمانہ کی مد میں 0.02ملین روپے اورمجموعی طورپر 3.238ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 11کنڈے ہٹائے گئے،26میٹر بقایا جات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،16ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،32میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے،6میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100اور50کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی،6افراد کیخلاف ایف آئی آرز اندراج کیلئے بھیج دئیے گئے ہیں۔