• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23 کروڑ سال قدیم خطرناک ڈائنا سور کا ڈھانچہ دریافت


برازیل میں ایک مہم کے دوران کروڑوں سال پرانے ٹی ریکس نامی مشہور ڈائنا سور کی باقیات دریافت کر لی گئیں جس کا قد 7 فٹ تھا۔

برازیل میں دریافت کیا جانے والا 23 کروڑ سال قدیم یہ ڈائنا سور اپنے شکار کی ہڈیاں تک چباجاتا تھا۔

محققین کے مطابق اس خوفناک مخلوق کا تعلق مگرمچھوں کے خاندان سے ہے اور یہ ’ٹی ریکس‘ کے نام سے جانے جاتے تھے۔

اس (ڈائنوموسوچس کولسینسس) کے 4 پیر ہوتے تھے لیکن عموماً یہ بھاگنے کے لیے اپنے پچھلے پیروں کا استعمال کرتے تھے جب کہ اس کے طاقتور جبڑے اور ساتھ ہی تیز دھار والے دانت اور پنجے جسم کو چیر دینے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

جنوبی برازیل میں اگوڈو کے مقام سے اس خطرناک ڈائنا سور کی باقیات دریافت کی گئی ہیں۔

تازہ ترین