وفاقی وزير برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے کل ، لال حویلی کے باہر احتجاجی جلسے کا اعلان کیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے اپنے ایک ویڈيو پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے کشمیر میں کرنے والے ظلم کیخلاف اور ہندوستان میں مسلمانوں کے شریعت بل کیخلاف 5 فروری دوپہر دو بجے لال حویلی کے باہر عظیم و شان احتجاجی جلسہ کیا جائے گا۔
شیخ رشید احمد نےکہا کہ لال حویلی کا سری نگر لال چوک سے وہی رشتہ ہے جو مسلمان کا مسلمان سے ہے ، یہ خون کا رشتہ ہے ۔