وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ابھی تک پاکستان کورونا وائرس سے محفوظ ہے۔
ایک بیان میں وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ چین سے آنے والے تمام مسافر صحت مند تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکام کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والوں کی بھی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چینی سفیر کے ساتھ پریس کانفرنس کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس پاکستان پہنچ گئی ہیں،7 مشتبہ مریضوں میں کورونا وائرس کی علامت نہیں ملی ہیں، مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔