• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی 14 روز کا وقت گزارے بغیر چین نہیں چھوڑ سکتے،ڈاکٹر ظفر

ڈاکٹر ظفر مرزا  کی چینی سفیر کے ہمراہ پریس کانفرنس 


معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی 14 روز کا وقت گزارے بغیر چین نہیں چھوڑ سکتا ہے، چینی سفیر نے بتایا کہ چین میں 361افراد کورونا وائرس سےہلاک ہوئےجبکہ اس مرض میں مبتلا 500 سےزائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چینی سفیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس پاکستان پہنچ گئی ہے، اب ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص ممکن ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر موجود 7 مشتبہ مریضوں میں کورونا وائرس کی علامات نہیں ملی ہیں، مجموعی صورت حال تسلی بخش ہے ۔

ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کے لیے انتظامات کرلیے ہیں، جبکہ چین سے پراوزوں کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

تازہ ترین