• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

روزانہ 2 ارب کی کرپشن، حکومت ختم ہوچکی، جنازہ رکھا ہے جب مرضی پڑھ لیں، شاہد خاقان عباسی

حکومت ختم ہوچکی، جنازہ رکھا ہے جب مرضی پڑھ لیں، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ، آئی این پی) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو چکی ، جنازہ رکھا ہے جب مرضی پڑھ لیں ، ،عوام کا پیسہ اے ٹی ایم کھا گئی۔

حکومت میں جو مرضی تبدیلی لے آئیں اب بہتری نہیں آئے گی، ہر روز پاکستان کی عوام سے 2 ارب روپے لوٹے جا رہے ہیں، عمران خان اور عثمان بزدار بتائیں کہ عوام کو کون لوٹ رہا ہے۔

علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےجوڈیشل ریمانڈ میں 21 فروری تک توسیع کردی۔ 

منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عوام گھبرائے نہیں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

حکومت آج سے نہیں جب سے آئی ہے تب سے ناکام ہے، ملک میں آج آٹے اور چینی کی قیمتیں دیکھیں، یوٹرن کو چھوڑیں آٹا اور چینی سستی کردیں۔

قیمتوں میں اضافے کا اثر عالمی معاملات کا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر روز پاکستان کی عوام سے 2 ارب روپے لوٹے جا رہے ہیں۔

عمران خان اور عثمان بزدار بتائیں کہ عوام کو کون لوٹ رہا ہے، عوام کا پیسہ اے ٹی ایم کھا گئی ہے، چینی 100 روپے پر پہنچنے لگی ہے،کون کھارہا ہے، سب کو پتہ ہے، یہ اے ٹی ایم کھارہی ہے، حکومت میں جو مرضی تبدیلی لے آئیں اب بہتری نہیں آئے گی۔

تازہ ترین