• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی پولیس کا بلڈ ڈونیشن کیمپ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )کینسر کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا ، جس میں سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس سمیت پولیس کے افسران و جوانون نے کینسر کے مریضوں کے لئے خون کے عطیات دئیے۔ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ سندس فائونڈیشن کے اشتراک سے لگایا گیا، کیمپ میں ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک ، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس،ایم پی اے لطاسب ستی ،ڈاکٹر افضل خان، ڈاکٹر سہیل، سول سوسائٹی کے ارکان سمیت دیگر افسران و ملازمان نے شرکت کی اور خون کے عطیات دیئے۔کیمپ کا مقصد کینسر کے مریضوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے۔۔اس موقع پر سی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسرڈے پر آئی جی پی پنجاب نے خون عطیہ کر کے اس مہم کا آغازکیا، کینسر کے مریضوں کے لئے پنجاب بھر میں پولیس خون عطیہ کر رہی ہے، راولپنڈی پولیس ہر ماہ بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گی جس میں راولپنڈی پولیس کے جوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، اس موقع پر ڈاکٹر افضل خان نے کینسر کے موذی مرض کے متعلق آگاہی لیکچر بھی دیا۔
تازہ ترین