• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لائیو ایکشن کامیڈی سے بھرپور کارٹون کردار کے گرد گھومتی کہانی  ’سونک دی ہیج ہاگ‘ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔

فلمی ستار ے تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

جیفری فولر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا اسکرین پلے پیٹرک کیسی اور جوش ملر نے لکھا ہے جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے انسان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خفیہ دوست ’سونک‘ کی مدد سے اپنی زندگی میں آنے والی پریشانیوں کے خلاف مدد لیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جم کیری، جیمز مارڈسن، ایڈم پیلی اور نتاشا روتھ ول شامل ہیں۔

فلم رواں ماہ  14فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین