• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مریم نواز کو باہر جانے دینے میں کوئی حرج نہیں ‘، جاوید لطیف

جاوید لطیف کی پروگرام’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو


رہنما مسلم لیگ میاں جاوید لطیف نےکہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے طور پر مریم نواز کو باہر جانے دینے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے، مریم مستقل باہر نہیں رہیں گی، صرف والد کی تیمارداری کے لیے جائیں گی ۔

پروگرام ’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر ہمیں ڈیل کرنا ہوتی تو حکومت بچا لیتے اور نواز شریف کو سزائیں نہ ہو تیں۔

یہ بھی پڑھیے:نواز شریف کا مریم کے لندن آنے تک آپریشن کرانے سے انکار

اپوزیشن جماعتوں میں دوریوں پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی شکایت جائز ہے، مسلم لیگ نے مولانا فضل الرحمٰن کا اس طرح ساتھ نہیں دیا جیسا دینا چاہیے تھا۔

تازہ ترین