اسلام آباد(آئی این پی/ آن لائن/نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہئیں۔
مریم نواز کو جانا ہے تو پلی بارگین کریں۔جب شہباز و شریف ملک سے جارہے تھے میں نے اس وقت بھی آواز اٹھائی تھی، تاریخ نکل گئی، نواز شریف واپس آرہے ہیں نہ شہباز شریف آرہے ہیں۔
نواز شریف باہر جیسے گھوم رہے ہیں ملکی قانون، عدالتی نظام کا دو رخی چہرہ سامنے آرہا ہے، ووٹرز، سپورٹرز ناراض ہیں، جن کا احتساب ہونا ہے وہ باہر جارہے ہیں۔
نواز شریف سے متعلق گفتگو اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں ان کا کہنا ہےکہ نواز شریف اگر بیمار ہیں تو اللّٰہ صحت دے لیکن جس طرح انکی فیملی نے کیا لگتا ہے ملک سے فرار کا پلان ہے۔
لگتا ہے پاکستان میں دو قوانین ہیں بڑے لوگوں کےلیے علیحدہ قانون ہے۔