• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی کم ظرفی مریم نواز کو روک رہی ہے، رہنما ن لیگ

شاہد خاقان عباسی کی   میڈیا سے گفتگو


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کی کم ظرفی مریم نواز کو بیرون ملک جانے سے روک رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ ہاؤ س سے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کی اور کہا ہے کہ مریم نواز نے ضمانت درخواست دی ہوئی ہے، عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہر بیٹی کا قانونی اور فطری حق ہے والد کی طبیعت خراب ہو تو وہ ان کی تیمارداری کرے۔

حکومت پرتنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز کو روکنا حکومت کی کم ظرفی ہے، جس پستی پر اس حکومت کا کردار ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

تازہ ترین