• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو،کانووکیشن میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر کی سربراہی میں کانووکیشن برائے2020کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں طے پایا کہ کانووکیشن میں شرکت کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن کرانے کی تاریخ میں28 فروری2020تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس میں سال 2012 سے2019 تک کے گریجویشن، ماسٹرز،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے کامیاب طلبہ اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkپر دستیاب ہے جسے آن لائن پُر کیا جاسکتا ہے۔ رجسٹریشن فارم کے ساتھ5ہزار روپے کا پے آرڈرکسی بھی بینک سے بنواکر منسلک کرنا ہوگا۔کانووکیشن کی معلومات کی فراہمی کیلئے گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسزمیں کائونٹر بنادیئے گئے ہیں۔اجلاس میں رئیس کلیہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام شعبہ جات کے چیئرمینزکو اس بات کا پابند کریں کہ ان کے شعبے کے تمام اساتذہ 2019 کے امتحانات کے نتائج جلد از جلد شعبہ امتحانات میں جمع کرادیں۔

تازہ ترین