• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

YMCA اور مسلم جمخانہ کی چہار دیواری کی جگہ گرل لگائیں،چیف جسٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے حکم دیاہے کہ وائی ایم سی اے گراؤنڈ اور مسلم جمخانہ کی چہار دیواری ختم کرکے اس کی جگہ گرل لگائی جائے۔ چیف جسٹس نے خبردارکیاکہ اگر انتظامیہ نے عمل نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائیں گے۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے سی بریز پلازہ کی میعاد سے متعلق کنٹونمنٹ بورڈ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، اس دوران نیسپاک کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایاگیا عمارت کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ رہنے کے قابل نہیں، عدالت نے دو ہفتوں میں کنٹونمنٹ میں حکم دیاہےکہ وہ اپنے ماہرین سے مشورہ کرکے عدالت کو آگاہ کریں کہ عمارت قابل رہائش ہے یا نہیں۔
تازہ ترین