• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 
رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور


لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی دو مختلف الزامات میں سے ایک میں ضمانت منظور کر لی۔جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا کہ تحقیقات کا جو معیار ہے اس پر آپ سب کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینا چاہئے ، قوم کا وقت اور پیسہ کیوں ضائع کر رہے ہیں،ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت منظور کی ہے جبکہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں رہائی کیلئے درخواست پر کارروائی 11 فروری تک ملتوی کر دی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر رمضان شوگرملز میں تحقیقات کا آغاز کیا،متعدد بار انکوائری کی گئی لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔وکیل نے نشاندہی کی کہ عوامی مفاد کےپیش نظر صوبائی کابینہ نے تحصیل بھوانہ میں سیوریج نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ وکیل نے آگاہ کیا کہ درخواستگزار کے والد شہباز شریف کی بھی اسی الزام میں ضمانت ہوچکی ہےلاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کے پراسیکیوٹر کو باور کرایا کہ جو بات پوچھی جائے اس کا جواب نہیں ہے ۔

تازہ ترین