• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: چیف جسٹس پاکستان کی سکیورٹی کا خط لیک کرنے سے متعلق رپورٹ 2روز میں پیش کرنے کا حکم

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سکیورٹی کا خط سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست پرخط لیک کرنےکے ذمہ داروں کے تعین اور معاملے کی مکمل انکوائری کر کے 2 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے چیمبر میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے درخواست میں وفاقی و صوبائی سیکرٹری داخلہ، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا۔
تازہ ترین