• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی فضائی کارروائی، سویلین پرواز بال بال بچ گئی

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں فضائی کارروائی کے دوران سویلین پرواز کو خطرے میں ڈال دیا، پرواز میں 172 مسافر سوار تھے، روسی حکام کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شام کی فضائی حدود کے باہر سے 8 میزائل داغے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق تہران سے دمشق آنے والی پرواز کو اسرائیلی حملے کی وجہ سے روسی ایئر بیس پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ، اسرائیلی پائلٹوں نے حملے کے وقت سویلین طیارے کو بطور ڈھال استعمال کیا ۔

روسی حکام کے مطابق اگر شامی ایئر ٹریفک کنٹرول بروقت ایکشن نہیں لیتا تو مسافر طیارہ شامی دفاعی نظام کے ایکٹو ہونے پر بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا تھا۔

اسرائیل کے 4 ایف 16 لڑاکا طیاروں نے دمشق کے مضافاتی علاقے کی جانب 8 میزائل فائر کئے تھے۔

تازہ ترین