• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: آٹا اور چینی مزید مہنگی ہوگئی


کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ چینی  5 روپے مزید مہنگی ہوگئی۔

چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کے اضافے کے بعد 80 روپے سے بڑھ کر 85 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کوئٹہ میں فی کلو آٹے کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 56 روپے سے بڑھ 60 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں فی کلو کے حساب سے 3 روپے بڑھ گئے ہیں، یوں مجموعی طور پر 60 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین