• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،کالج کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی،ویڈیوبھی بنالی

گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں کالج کی طالبہ کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی نشانہ بنا دیا گیا گاؤں ایشرہ بھائی کے ساتھ جاتی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو بھائی سمیت مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور ڈیرہ پر لے جا کر بھائی کو باندھ دیا اور طالبہ سے کمرے میں دو افراد نے باری باری زیادتی کی جبکہ تیسرا ملزم موبائل فون کے ذریعے ویڈیو فلم بھی بناتا رہا ملزمان نے طالبہ کو دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو گینگ ریپ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کردیں گے، متاثرہ طالبہ اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ تھانہ کنجاہ پہنچی اور سارا واقعہ بیان کیا جس کا مقدمہ تین نامزد عادل نذیر‘ زین علی اور نبیل نصیرکے خلاف درج کرلیا گیا، تھانہ کنجاہ پولیس کے مطابق تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے دو ملزمان کنجاہ کے گاؤں ایشرہ کے رہائشی ہیں اور تیسرا انکے ڈیرہ کا ملازم ہے جو منڈی بہاوالدین کا رہائشی ہے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرالیا گیا۔
تازہ ترین