مردان ( نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر مردان کی تینوں تحصیلوں میں تقاریب منعقد کی جائینگی جن میں ہزاروں کارکن شرکت کریں گے ۔اس حوالے سے پارٹی کے ضلعی دفتر میں پارٹی عہدیداروں کا اجلاس زیر صدارت نوابزادہ اورنگزیب خان ہوتی منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹوکی37ویں برسی کے موقع پر تحصیل تخت بھائی میں سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان کی رہائش گاہ پر دن 11بجے،تحصیل کاٹلنگ میں پارٹی دفتر میں دوپہر دو بجے اور مردان میں پی کے 25کے صدر بختاور خان کی رہائش گاہ پر سہ پہر چار بجے تقاریب منعقد کی جائینگی ۔