• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو نوازشریف کی عیادت کی اجاز ت دی جائے‘ن لیگ

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ، ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ، وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی، نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی، غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کو اپنے والد قائد جمہوریت میاں نواز شریف کی عیادت کی اجازت دی جائے کیونکہ میاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اس سے قبل بھی بیگم کلثوم نواز کی بیماری کا حکومتی سطح پر مذاق اڑایا گیا لیکن افسوس یہاں تو یقین دلا نے کیلئے مرنا ضروری ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مریم نواز کو اپنے والد نواز شریف کی عیادت کیلئے اجات دی جائے میاں نواز شریف ،شہباز شریف اور مریم نواز کا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے وہ صحت یاب ہوکر جلد واپس اپنے عوام کے درمیان ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکے مسئلے پر صرف جلسے جلوس کے سوا اور کوئی کام نہیں ہوا ۔کشمیری ہمارے بھائی ہیں ان کی اخلاقی و سفارتی جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت کے ساتھ پاکستان کی بہترین فوج بھی ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہے جنگی جہازوں،ٹینک اور ہر قسم کا اسلحہ وگولہ بارود ہم خود بنا رہے ہیں ۔امریکہ اور عالم کفر کے سامنے رونے کی بجائے حکومت جہاد کا اعلان کرے اگر کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں تو امریکی صدر کو کسی صورت ثالث نہ بنائے نہ دے کیونکہ ٹرمپ کی ثالثی نے فلسطین کو تقسیم کردیا۔عین ممکن ہے کہ ا مریکی صدر آزاد کشمیر بھی مودی کے حوالے کر دے گا کیونکہ عالم کفر اسلام کا دشمن ہے۔
تازہ ترین