• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ


سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ کثیر الجہتی تعلقات کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھرپور حمایت پر سعودی ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان اور شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین