• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان مچھلی پکڑنے کی کوشش میں سمندر میں گر گیا

نوجوان مچھلی پکڑنے کی کوشش میں سمندر میں گر گیا


یوں تو آپ نے اکثر مچھیروں کو ماہی گیری کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب مچھلی پکڑنا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس آسٹریلوی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جسے سمندر سے مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑ گیا۔

یہ مناظر آسٹریلیا کے ٹاؤن نمبوکا ہیڈز کے سمندر میں دیکھے گئے جہاں ایک نوجوان سمندر سے مچھلیا ں پکڑنے کیلئے کشتی پر کھڑا ہوا اور جال پانی میں ڈال کر مچھلیاں پکڑنے لگا، توازن بگڑا تو ساتھ کھڑی دوسری بوٹ سے ٹکراتا سمندر میں جاگرا۔

اناڑی نوجوان کا مچھلیاں پکڑنے کاشوق جہاں بری طرح ناکام ہوا وہیں دوستوں میں مذاق بھی خوب بنا۔

تازہ ترین