• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مختلف جگہوں پر شادی کے بعد عاشق اور معشوقہ کی ٹرین میں خودکشی کی کوشش

—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک شادی شدہ مرد اور شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا کر خودکشی کی کوشش کی، واقعہ گزشتہ روز ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب شابری ایکسپریس میں پیش آیا۔

بھارتی ریلوے کی پولیس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان اور خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے مرد کی شناخت سریش کے طور پر کی ہے جو سلوچنا نامی خاتون کا شوہر ہے، تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ سریش کا مبینہ طور پر اپنے ہی گاؤں کی ایک شادی شدہ خاتون نیلاوینی سے ناجائز تعلق تھا، دونوں کچھ عرصے سے اپنے گھر والوں سے چھپ کر دوسرے شہر ایک ساتھ رہ رہے تھے۔

اطلاع ملنے پر سلوچنا کوئمبتور شہر پہنچی اور دونوں کو واپس گاؤں چلنے پر آمادہ کیا، تینوں شابری ایکسپریس کے ذریعے سری کاکولم واپس جا رہے تھے۔

سکندر آباد پہنچنے سے قبل سریش اور نیلاوینی نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا لی، کوچ میں دونوں کے گرنے پر مسافروں نے ریلوے حکام کو اطلاع دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکندر آباد ریلوے اسٹیشن کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ نیلاوینی کے سسرال سے بھی رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید