• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب! آپ مہنگائی مافیا کے سربراہ، ترین، خسرو بختیار کی چینی آٹا ملوں کی تلاشی کیوں نہیں لی، مریم اورنگزیب

ترین، خسرو بختیار کی چینی آٹا ملوں کی تلاشی کیوں نہیں لی، مریم اورنگزیب


لاہور(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیز) ن لیگ کی مرکزی ترجمان سابق وزیر اطلاعات اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی آٹے اور چینی کی ملوں کی تلاشی کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران صاحب جہانگیرترین، خسرو بختیار اور ہمایوں اختر کی ملوں میں کتنی چینی ذخیرہ ہے، اب تک نہیں بتایا؟ عمران صاحب آپ مہنگائی مافیا کی سربراہی کر رہے ہیں، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کہاں جارہا ہے،عوام کو بتایا جائے جہانگیر ترین نے کیوں اور کتنی چینی برآمد کی؟

جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی چینی اور آٹے کی ملوں کی اب تک تلاشی کیوں نہیں ہوئی ؟عوام کی روٹی ، چینی اور آٹا چھین کر دوستوں کی جیبیں کیوں بھری جا رہی ہیں؟ایک سال میں ۱۳ ہزار ارب کا قرضہ کس کی جیب میں گیا ہے ؟ 

انہوں نے مزید کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟ دوائیوں کی قیمتوں میں تاریخی اضافے سے کمایاگیا مال کس کی جیب میں گیا؟ آپ کے دوستوں نے آپ کے ساتھ مل کر کتنی چینی باہر بھجوائی، قوم کو کب بتائیں گے؟ 

عمران صاحب آپ کی سرپرستی میں آپ کے دوستوں نے پابندی کے باوجود چینی اور آٹا درآمد کیوں کیا ؟بیرون ملک چینی بیچ کر اربوں کمانے والے اب چینی باہر سے منگوا کر پھر تجوریاں بھر رہے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے آٹے اور چینی کے بحران میں ایک عام آدمی کی جیب پر 180ارب کا ڈاکہ ڈالا ہے،ڈاکہ ڈالنے والی وزیراعظم کی اے ٹی ایمز ہیں۔

مہنگائی کرکے الیکشن میں پیسے دینے و الی اے ٹی ایم بھری جارہی ہے، وزیراعظم کی اے ٹی ایمز غریب کا آٹا اور چینی کھا گئیں ہیں،مولانا فضل الر حمان ناراض ہیں شہباز شر یف انکو منا لیں گے۔

مولانافضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی رہنما سب اکٹھے بیٹھیں اور مشترکہ لائحہ عمل لائیں، سعدرفیق، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی بھی ضمانت ہوگی، روزانہ بے قصور لوگوں کی ضمانت ہورہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے سربراہ بنتے ہیں تو بتائیں کہاں انصاف ہے ؟سعدرفیق، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی بھی ضمانت ہوگی، روزانہ بے قصور لوگوں کی ضمانت ہورہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ مشرف کو پھانسی کی سزا سنائے جانے پر پی ٹی آئی شور مچا رہی تھی اور اب حکومت پھانسی کے حق میں قرار داد لے آئی ہے،کل منظور ہونے والی قرارداد پی ٹی آئی کے لیے پھٹکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن سے ناراض ہیں لیکن شہباز شریف جلد واپس آرہے ہیں اور پھر مولانا صاحب کو منائیں گے ۔ 

تازہ ترین