• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن کمپلیکس ملتان میں کینسر سے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کے حوالےسےسیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ملتان میں شعبہ ہیماٹالوجی آنکولوجی کے زیر اہتمام کینسر سے متاثرہ بچوں کی معاون دیکھ بھال کے حوالے سے ایک ورکشاپ ہوئی جس میں چلڈرن ہسپتال کے ڈین پروفسیر ڈاکٹر مختار حسین چھٹی ،پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار رانا ،ہیڈ نرس شمیم اختر و دیگر متعلقہ شعبہ کے ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ورکشاپ میں شریک پروفیسروں نے بچوں میں کینسر کے مرض کے پھیلاؤ اور تدراک کے حوالے سے اپنی اپنی ماہرانہ رائے سے شرکاء کو آگاہی دی ۔واضح رہے اس سیمینار میں انڈس کراچی کے سینئرز نے شرکت کی۔بعدازاں ورکشاپ ایک واک بھی ہوئی جس میں بھی مذکورہ ہسپتال کے عملے نے بھرپور شرکت کی۔
تازہ ترین