کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ’’کے فور‘‘منصوبہ جلدمکمل کریں گے اور اس پرمزیدخرچ ہونیوالی رقم کا 50فیصد ہم وفاق سے دلوائیں گے۔
ہم سیاسی مقابلہ ڈٹ کر کرتے ہیں، ہم قابض فوج نہیں جو کراچی پر قبضہ کرلیں‘ہم کراچی کے ہیں اور ہمیں کراچی والوں سے عشق ہے، کراچی کے عوام اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سیاست نہیں ہوگی‘ کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری میں پی ٹی آئی رہنماءغنی اعوان ، جلال بچلانی کی جانب سے قائم کردہ مفت اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اسد عمر نے کہا کہ عوام کی ترقی ، ترقیاتی منصوبے اور فلاح کے کام میں کوئی سیاست نہیں ہوگی چاہے وہ کسی بھی جماعت کا ووٹر ہو‘کوئی بھی سیاست جماعت اگر عوام کی خدمت کریگی تو ہم ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔