پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے نئے تزئین شدہ آغا خان آڈیٹوریم میں تین روزہ اردو سٹیج ڈرامہ فیسٹول پیر سے شروع ہوگا جس میں ڈرامہ ’’محافظ ومکین ‘‘ عام شائقین کے سامنے پیش کیا جائے گا جو ہر شام پیش کیا جائے گا،11فروری کو صرف خواتین اور 12 فروری کو یہ ڈرامہ فیملیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ڈرامہ پروفیسر جمیل احمد چترالی نے تحریر کیا ہےجس میں امن کے قیام کو معاشرتی تبدیلیوں کے ذریعے اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔