• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جےوی اوپل کیس،  بلاول بھٹوکو13فروری کونیب راولپنڈی نےطلب کرلیا


قومی احتساب بیورو  (نیب) نے جے وی اوپل کیس میں 13 فروری کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو  طلب کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول کو زرداری گروپ کمپنی کا 2008ء سے 2019ء تک کا تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

نیب کی جانب سے بلاول بھٹو سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

شیری رحمان کا درعمل

دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے بلاول بھٹو کی نیب طلبی کے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹس بلاول بھٹو کے مارچ میں احتجاج کے اعلان کا ردعمل ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی بلاول بھٹو حکومت کے خلاف کوئی اعلان کرتے ہیں، نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، حکومت نیب کی ڈوریں ہلاکر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک کے بہادر لیڈر ہیں، وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،نیب کے پیچھے چھپنے سے عمران خان بچ نہیں سکتے۔

تازہ ترین