• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم ڈی PIA کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 فروری تک توسیع کر دی ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے خلاف بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔

ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تاہم دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے اور بتایا گیا کہ تاحال نیب کی جانب سے ریفرنس بھی داخل نہیں کرایا جا سکا۔

عدالت نے ملزم کی حاضری لگانے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے واپس جیل بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ ملزم اعجاز ہارون پر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے 12 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور دو جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 144 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔

تازہ ترین