• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حکومت کی چین میں پاکستانی طلبہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

حکومت کی چین میں پاکستانی طلبہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی


حکومت نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے بات چیت کرکے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے طلبہ سے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمیں آپ کی تکلیف کا احساس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج چین کے سفیر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی، جس کے دوران صورتحال کا ہر پہلو سے جائزہ لیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا طلبہ سے کہنا تھا کہ چین کے صوبہ ووہان میں مقیم طلبہ کے تمام مسائل پر بات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پچھلے کئی دنوں سے سو نہیں سکا، مجھے آپ لوگوں کی بڑی فکر ہے۔

انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آپ کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی ہدایت ہے، جبکہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے طلبہ کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت پاکستان، چین میں پاکستانی سفارتخانہ اور چینی حکومت آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی فلاح اور ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی موجودہ صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جارہی ہے، مناسب جانا تو وہاں سے طلبہ کو نکالنے کے لیے ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ فی الحال ہوبے میں چینی ضابطے کے مطابق کوئی شخص صوبے سے اندر باہر نہیں جاسکتا۔

تازہ ترین
تازہ ترین