• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ اب مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ حفیظ شیخ اور رضا باقر کے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ گندم اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی پارٹی کو منظم اور متحد رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

تازہ ترین