• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سے ہارون اختر اور اقتصادی ماہرین کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سابق سینیٹر ہارون اختر اور اقتصادی ماہرین نے ملاقات کی ہے۔

ذائع کے مطابق وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں ہارون اختر نے معاشی حقائق سے متعلق آگاہ کیا۔

ہارون اختر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، معیشت کے کسی شعبہ میں ترقی نہیں ہو رہی، روپے کی قدر گرانے کے باوجود ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکیں۔

ذرائع کے مطابق سابق سینیٹر نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ بنگلہ دیش کی ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں، پاکستان نے روپے کی قدرگرائی، ٹیکس مراعات دیں مگر برآمدات نہیں بڑھیں، دوسری طرف بنگلا دیش نے ایکسپورٹرز کو مراعات دیں نہ کرنسی ڈی ویلیو کی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ نہیں ہوا، درآمدات میں کمی کی وجہ سے ٹیکس محاصل میں کمی نہیں ہوئی۔

سینیٹر ہارون اختر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو معیشت کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی جارہی۔

تازہ ترین