• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران بےحس اور عوام بےبس ہوچکے ہیں، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے پیاروں کی پشت پناہی نہ کرتے تو ملک میں آٹے اور چینی کا بحران نہ ہوتا، موجودہ کمر توڑ مہنگائی میں 15 ارب روپےکی سبسڈی کا اعلان قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے عوام پر ٹیکسوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیا گیا۔ حکومت کے بڑے بڑے دعوے سونامی میں بہہ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی مشکلات میں سو گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ گزشتہ 18ماہ میں 300 سے زائد چھوٹے بڑے کارخانے بند ہوگئے، حکمران بےحس اور عوام بےبس ہوچکے ہیں۔ حکومت کی تقریروں کے علاوہ کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آرہے۔

تازہ ترین